ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / فوریسٹ مکینوں پر ظلم و ہراسانی پر حکومت کو متوجہ کرنے رویندرا نائک کی حزب مخالف لیڈر سدرامیا سے ملاقات

فوریسٹ مکینوں پر ظلم و ہراسانی پر حکومت کو متوجہ کرنے رویندرا نائک کی حزب مخالف لیڈر سدرامیا سے ملاقات

Mon, 07 Feb 2022 19:54:31    S.O. News Service

سرسی:7؍ فروری (ایس اؤ نیوز) محکمہ فوریسٹ قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے فوریسٹ مکینوں کے حق پر شب خون ماررہے ہیں اور فوریسٹ مکینوں پر مسلسل ظلم ڈھانے کے متعلق محکمہ فوریسٹ پر کارروائی کے لئے حکومت کومتوجہ کرنے کا مطالبہ لےکر ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندرا نائک نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور حزب مخالف لیڈر سدرامیا کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔

رویندرنائک نے بنگلورو میں سدرامیا کے گھر ان کی توجہ فوریسٹ محکمہ کی جانب  مبذول کرائی اور اُنہیں فوریسٹ مکینوں پر ڈھائےجانے والے ظلم اور ذہنی ہراسانی وغیرہ کے متعلق دستاویزات دکھاتے ہوئے اس کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فوریسٹ حقوق قانون جاری ہے اور مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں افی ڈیوٹ داخل کیا ہے کہ فوریسٹ قانون کے مطابق عرضیوں پر نظر ثانی کی جائے اس کے باوجود فوریسٹ محکمہ کے افسران حکومت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

رویندرا نائک نے سدرامیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ریاست کرناٹک میں 295048عرضیاں فوریسٹ حقو قانون کے مطابق داخل کی گئی ہیں۔ جن میں سے 184358عرضیوں کو رد کیاگیا ہے۔ یعنی 63فی صد عرضیوں کو رد کیاگیا ہے۔ ریاست میں ابھی تک صرف 15798عرضیوں کو ہی قبول کیا گیا  اور ان میں بھی صرف 5.40فی صد لوگوں کو ہی حق پترا دیاگیا ہے۔   


Share: